جامعہ رضویہ ضیاء العلوم

جامعہ رضویہ ضیاء العلوم عالم اسلام کی عظیم ترین درسگاہوں میں سے ایک مثالی درسگاہ ہے. اس عظیم ادارہ کا تعلیمی و تدریسی نظام راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی پھیلا ہوا ہے جہاں براہ راست مرکز کے تحت چلنے والے مراکز تعلیم میں دینی تعلیم وتربیت کا انتظام ہے اس طرح ادارہ ضیاء العلوم اب کئی مقدس مذہبی ، تعلیمی ، تربیتی اور رفاہی اداروں کا مرقع ہے.

”ضیاء العلوم“ کی سینکڑوں ذیلی شاخیں اندرون و بیرون ملک قائم ہیں ، جن میں جنوبی افریقہ، برطانیہ اور ملائیشیا شامل ہیں. الحمد للہ العظیم یہ ادارہ صرف مردوں کی تعلیم تک محدود نہیں ہے بلکہ خواتین کو بھی اسلامی تعلیم کے نورسے منور کرنے کی خدمات انجام دے رہا  ہے۔