ضیاء العلوم میں داخلہ کی معلومات

برائے طلبہ
درخواست داخلہ داخلہ امتحان اسباق کا آغاز
یکم رمضان تا دس رمضان گیارہ شوال تا پندرہ شوال پندرہ تا اٹھارہ شوال
برائے طالبات
داخلہ تاریخ داخلہ امتحان اسباق کا آغاز
یکم مئی تا دس مئی گیارہ تا پندرہ جون سترہ جون

ہدایات:

    • داخلہ فارم مکمل پر کریں – نامکمل فارم قابل قبول نہ ہوگا
    • داخلہ فارم مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرانا لازمی ہے۔ بصورت دیگر درخواست منظور نہیں ہوگی
    • کامیاب طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں داخلہ قرعہ اندازی سے ہوگا
    • الحمد للہ جامعہ میں  تعلیم و تربیت ، رہائش و خوراک اور علاج کی سہولیات مفت دی جاتی ہیں۔
    • اوقات تعلیم میں موبائل فون، بالخصوص ملٹی میڈیا فون کا استعمال سخت ممنوع ہے

خواتین کے لیے مزید ہدایات:

    َ

  • طالبات سے صرف وہی حضرات ملاقات کر سکتے ہیں جن کا نام داخلہ فارم میں درج کیا گیا ہو۔ ملاقات کا وقت جمعرات دوپہر 12بجے تا جمعہ نماز عصر تک ہے
  • اس کے علاوہ دیگر اوقات میں ملاقات منع ہے
  • چھٹی لینے کے لیے تحریری درخواست دینی ہوگی۔ بصورت دیگر انضباطی کاروائی کی جا سکتی ہے

داخلہ فارم کے ساتھ ضروری کاغذات:

  • تمام تعلیمی اسناد کی کاپیاں(کم از کم 3 کاپیاں)
  • پاسورٹ سائز فوٹو گراف (طلبہ)
  • شناختی کارڈ کی کاپی

لباس:

برائے طالبات برائے طلبہ
سفید شلوار قمیص اور سکارف سفید شلوار قمیص اور کسی بھی رنگ کا عمامہ شریف