نصاب تعلیم

جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ و طالبات کے روحانی، اخلاقی اور دانشورانہ کردار کو اللہ تعالی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمودات و احکامات کے مطابق ڈھالا جائے اور ان کے سینوں میں عشق رسول کی شمع روشن کی جائے۔ اور یہ سب صرف اور صرف قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے- جب طلبہ اور طالبات بزرگ اساتذہ کرام کے قدموں میں بیٹھ کر زانوئے تلمذ طہ کریں جیسا کی صدیوں سے علمائے اسلام کرتے آئے ہیں۔

اور یہ سب اللہ تعالی کی توفیق اور مسلمانوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے

اس سلسلے میں تنظیم المدارس اھل سنت کے نصابہائے تعلیم کے مطابق درج ذیل نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے:

  • حفظ قرآن
  • تجوید قرآن
  • درس نظامی
  • فاضل عربی – علوم اسلام
  • جدید عصری تعلیم

یہ تمام کورسز حکومت پاکستان سے تصدیق شدہ ہیں